پاکستان

جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر گرفتار

جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر گرفتار

پاکستان نے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہراور ان کے بھائی عبدالرحمن رؤف کے علاوہ خوفناک تنظیم سے تعلق رکھنے والے دیگر کئی افراد کو گرفتار کرلیا جن پر پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کی سازش میں ملوث ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے اور ان کی تنظیم (جیش محمد) کے کئی دفاترسیل کردیئے گئے ہیں۔ بھارت کا اصرار […]

· 0 comments · پاکستان
چائنا پاک اکنامک کاریڈور ڈیڈ لاک برقرار، چھوٹے صوبے نظر انداز

چائنا پاک اکنامک کاریڈور ڈیڈ لاک برقرار، چھوٹے صوبے نظر انداز

چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے مسئلے پر اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں چھوٹے صوبوں نے اس پر عمل درآمد پر تحفظات کا اظہار کیا اس اجلاس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماء شریک ہوئےہیں۔ چین اور پاکستان نے گذشتہ سال چین پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کی بنیاد رکھی تھی۔ جس کے تحت […]

· 0 comments · پاکستان
مذہب کی بنیاد پر سیاست سب سے بڑا خطرہ ہے

مذہب کی بنیاد پر سیاست سب سے بڑا خطرہ ہے

انٹرویو: ذوالفقار مانک سید حیدر فاروق موددی، جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی کے فرزند ہیں۔ لاہور میں قیام پذیر ہیں اور اخبارات میں کالم لکھتے ہیں۔69 سالہ حیدر فاروق مودودی سابقہ پائلٹ ہیں اور انگلش میڈیم سکولز میں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود انگریزی میں گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔ اکتوبر کے اوائل میں وہ بنگلہ دیش […]

· 0 comments · پاکستان
بلوچستان : حلقہ پی بی50کیچ کا الیکشن

بلوچستان : حلقہ پی بی50کیچ کا الیکشن

اسد اللہ بلوچ پی بی 50 کیچ 3کے ضمنی الیکشن کو چھ روز گزر گئے الیکشن کمیشن تاحال نتیجہ کے اعلان میں ناکام ثابت ہورہی ہے، حیرت انگیز طور پر تمام امیدوار ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام عائد کرکے ایک ساتھ پولنگ نہ ہونے کا دعویٰ اور اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ اس […]

· 0 comments · پاکستان
پاکستان ایک بار پھر مشکل میں۔۔۔

پاکستان ایک بار پھر مشکل میں۔۔۔

متحدہ جہاد کونسل، جس کی تمام قیادت پاکستا ن میں قیام پذیر ہے، کی طرف سے پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد پاکستان کی سیاسی حکومت ایک بار پھر مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے فون پر بات کرتے ہوئے پٹھانکوٹ ائیر […]

· 0 comments · پاکستان
پاکستانی عدالتیں انصاف نہیں فراہم کر سکتیں

پاکستانی عدالتیں انصاف نہیں فراہم کر سکتیں

واشنگٹن: بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لئے تین ہزار کلومیٹر طویل لانگ مارچ  کرنے والے، ماما قدیر واشنگٹن پہنچ گئے۔ بقول اُن کے، امریکہ آمد کا مقصد اقوام متحدہ اور امریکی سفارتکاروں کے سامنے بلوچستان کے مسئلے کو اٹھانا ہے۔  واشنگٹن میں ’وائس آف امریکہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے، عبدالقدیر بلوچ عرف ماما قدیر نے کہا کہ بلوچستان […]

· 0 comments · پاکستان
مولانا شیرانی کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟

مولانا شیرانی کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟

نذیر ناجی سب سے پہلے تو میں یہ عرض کروں کا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں جو ہنگامہ برپا ہوا اس پر جناب محمد خان شیرانی کا غیر معمولی ردعمل کسی بڑے منصوبے کی ناکامی پر جھلاہٹ ہے۔ ہو سکتا ہے اسی جھلاہٹ میں انہوں نے حافظ طاہر اشرفی کے گریبان پر ہاتھ ڈالا۔ میں یہ سوچ کر کانپ گیا […]

· 0 comments · پاکستان
نیا سال مبارک

نیا سال مبارک

نیازمانہ کی طرف سے قارئین کو نیا سال مبارک

· 0 comments · پاکستان
مولانا شیرانی اور مولانا اشرفی دست و گریباں

مولانا شیرانی اور مولانا اشرفی دست و گریباں

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں چئیرمین کونسل مولانا محمد خان شیرانی اور علامہ طاہر اشرفی میں جھڑپ ہوئی۔ ڈان نیوز کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی اور علامہ طاہر اشرفی کے درمیان جھڑپ اجلاس میں پیش کیے گئے ایجنڈا پر ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایجنڈے میں پوائنٹ نمبر 13 قادیانوں کے غیر مسلم […]

· 0 comments · پاکستان
کیا محمد علی جناح ابہام کا شکار تھے؟

کیا محمد علی جناح ابہام کا شکار تھے؟

بانیٴ پاکستان کی 139 ویں سالگرہ پر بھی یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ وہ کیسا پاکستان چاہتے تھے، اسلامی یا سیکولر؟ اس سوال پر پاکستانی قوم بدستور تقسیم ہے۔ چند مبصرین کے خیال میں جناح خود بھی اس بارے میں واضح نہیں تھے۔ پاکستان اسلام پسندوں اور لبرلز کے مابین شاید پہلے کبھی بھی اتنا منقسم نہیں تھا، […]

· 0 comments · پاکستان
آرمی پبلک سکول کا واقعہ اور دہشت گردی کا مائنڈ سیٹ

آرمی پبلک سکول کا واقعہ اور دہشت گردی کا مائنڈ سیٹ

ارشد نذیر کسی واقعہ کے عظیم یا معمولی ہونے ، اس کے اہم یا غیر اہم ہونے ، المناک اورغیر المیہ ہونے، اس کی ملکی تاریخ کو بدلنے یا مسخ کرنے جیسے سوال کون تراشتا ہے اور کس لئے تراشتا ہے ، کس وقت تراشتا ہے اور اس سے کون فریق کیا فائدہ حاصل کرتا ہے ۔ ہر واقعہ کے […]

· 1 comment · پاکستان
فوجی قیادت رینجرز کے قیام میں توسیع نہ دینے پر شدید برہم

فوجی قیادت رینجرز کے قیام میں توسیع نہ دینے پر شدید برہم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کے تعطل پر فوجی قیادت سندھ حکومت پر برہم ہے۔ ”دنیا نیوز“ کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں میزبان نے دعویٰ کیا کہ فوجی قیادت کراچی میں رینجرز کے قیام میں توسیع نہ دینے پر شدید برہم ہے اور فوجی قیادت کو رینجرز آپریشن کے متعلق سیاسی شرائط […]

· 1 comment · پاکستان
ایک سال گذرنے کے باوجود ذمہ داروں کا تعین کیوں نہیں ہو سکا

ایک سال گذرنے کے باوجود ذمہ داروں کا تعین کیوں نہیں ہو سکا

آرمی پبلک سکول پر حملہ کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے ۔ اس حملے میں 134 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا اور نہ ہی اس کے ذمہ دارن کا تعین ہو سکا ہے۔ حملہ کے بعد سیکیورٹی میں غفلت کا ذمہ دار […]

· 2 comments · پاکستان
پارا چنار حملہ شام کی جنگ میں ایران کی شمولیت کا انتقام

پارا چنار حملہ شام کی جنگ میں ایران کی شمولیت کا انتقام

پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں اتوار بازار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ لشکر جھنگوی نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ کؑرم ایجنسی کے مرکزی علاقے پارا چنار کے عید گاہ میدان میں لگنے والے اتوار بازار میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ […]

· 0 comments · پاکستان
بلوچستان: اغواء ہونے والی خواتین کو بازیاب کروایا جائے

بلوچستان: اغواء ہونے والی خواتین کو بازیاب کروایا جائے

ہمگام جنوبی ایشیاء ، وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے عین وسط میں واقع خطہ مقبوضہ بلوچستان 27 مارچ 1948کو پاکستانی قبضے کے بعد سے لیکر آج تک بدترین ریاستی جارحیت کا شکار رہا ہے ۔ قبضے کے بعد سے بلوچ اب تک پانچ بڑی تحریکوں کی صورت میں اپنی آزادی کیلئے سر اٹھا چکے ہیں اور ہر بار طاقت […]

· 1 comment · پاکستان
امریکہ میں قتل عام میں ملوث خاتون دہشت گرد کا  مُلا عزیز سے براہ راست تعلق کا انکشاف

امریکہ میں قتل عام میں ملوث خاتون دہشت گرد کا مُلا عزیز سے براہ راست تعلق کا انکشاف

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں 14 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے دو مبینہ حملہ آوروں میں سے ایک تاشفین ملک پاکستانی شہر اسلام آباد میں واقع لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے ملی تھیں۔ ہفتے کے روز امریکی حکام اور اس جوڑے کے رشتہ دارواں نے بتایا کہ 27 سالہ تاشفین ملک کا خاندان […]

· 0 comments · پاکستان
مودی ۔ شریف ملاقات دونوں ممالک کیلئے خوش آئند

مودی ۔ شریف ملاقات دونوں ممالک کیلئے خوش آئند

اقوام متحدہ۔یکم ڈسمبر: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان  کی مون نے پیرس نے موسمی تغیر پر منعقدہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم ہند نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ مون کی ترجمان اسٹیفائی ڈوجارک نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے کہ ہند و پاک کے وزرائے […]

· 0 comments · پاکستان
بلوچستان لکھنا جرم ہے ٹھہرا۔۔۔

بلوچستان لکھنا جرم ہے ٹھہرا۔۔۔

مہرجان ول ڈیورنٹ کی شہرہ آفاق تصنیف “تہذیب کی کہانی“پڑھتے ہوئے نہ جانے کیوں اک احساس دل میں بار بار ابھرتا ہے کہ ہم ابھی تک تہذیب کے ابتدائی دور ہی سے گزر رہے ہیں ۔وہی دقیانوسی سوچ وہی ریاستی بول وہی طاقت کا خمار۔اگرچہ سائنس کی ترقی اپنی جگہ لیکن ذہنی ترقی فقط اتنی ہوئی ہے کہ سامراج کا […]

· 2 comments · پاکستان
لاہور اورنج ٹرین: عوام کے وسائل کا ضیاع

لاہور اورنج ٹرین: عوام کے وسائل کا ضیاع

ایک سو پینسٹھ ارب روپے کی مالیت سے چین کی معاونت کے ساتھ شروع کیا جانے والا پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین منصوبہ متنازعہ بن چکا ہے۔ اس منصوبے کے مخالفین کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت اس منصوبے کے حوالے سے ماحولیات، تعمیرات اور آثار قدیمہ کے ماہرین کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے تحفظات کوبھی نظر انداز کر رہی […]

· 1 comment · پاکستان
یہودی دنیا کی آبادی کو کم کرنا چاہتے ہیں: ڈاکٹر مجاہد کامران کا انکشاف

یہودی دنیا کی آبادی کو کم کرنا چاہتے ہیں: ڈاکٹر مجاہد کامران کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو یقین ہے کہ یہودی دنیا کی آباد ی کو اپنے کنٹرول میں لانے کے لیے اس کی تعداد 7 بلین سے کم کرکے ایک بلین کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہدکامران نے بدھ کو کہا کہ نیو ورلڈ آرڈر چند یہودی خاندانوں کی ڈکٹیٹر شپ ہے جو جنگیں مسلط کرکے […]

· 5 comments · پاکستان