پاکستان میں احمدی ہونا جرم ہے

پاکستان کے آئین میں غیر مسلم قرار دی جانے والی ملک کی احمدی کمیونٹی اپنے مذہبی عقیدے کی بنا پر ایک عرصے سے امتیازی سلوک کا شکار ہے۔ تاہم اب اس کمیونٹی کے مطابق احمدی مخالف بیانیہ پاکستانی سیاست میں بھی داخل ہو گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ اقتدار میں سن 1974 میں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد جنرل ضیاء الحق کی فوجی حکومت کے دوران بھی کی گئی قانون سازی کے تحت احمدیوں کا خود کو مسلمان قرار دینا بھی قابل سزا قرار دیا گیا تھا۔

احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے عثمان احمد برطانیہ سے پاکستان منتقل ہوئے تھے تاکہ وہ اپنی کمیونٹی کے لیے فعال کارکن کے طور پر کام کر سکیں۔ احمد نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ ہماری کمیونٹی کو سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کی غرض سے قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے‘‘۔

احمدی کمیونٹی پاکستان میں سن 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں ملک کی مذہبی اور دیگر مضبوط ساکھ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی نظر میں ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستانی پارلیمان میں انتخابی اصلاحات میں ترامیم کا ایک بل پیش کیا گیا تھا جس میں پیغمبر اسلام کے ختم نبوت کے حلف سے متعلق شق میں مبینہ طور پر تبدیلی لائی گئی تھی۔ تاہم نشاندہی کے بعد اس شق کو اس کی اصل شکل میں بحال کر دیا گیا تھا۔ اس قانون کے منظور ہونے کی صورت میں احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے انتخابات میں حصہ لینا آسان ہو جاتا۔

تاہم اس کے ردعمل کے طور پر نہ صرف ملکی پارلیمان میں اس کی مذمت کی گئی بلکہ پاکستان میں ایک نئی وجود میں آنے والی مذہبی جماعت نے دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا بھی دے رکھا ہے۔ مقامی رہنماؤں کے مطابق پاکستان میں نصف ملین احمدی آباد ہیں ۔

پچھلے چند سالوں میں احمدیوں کے خلاف مہم میں شدت دیکھی گئی ہے۔ پاکستان کی فوجی ایسٹیبلشمنٹ سیاسی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کو استعمال کرتی چلی آرہی ہے۔ اور جب بھی اسے سیاسی عمل سے خطرہ محسوس ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کے پار فائرنگ،  توہین مذہب یا احمدیوں سے متعلقہ کوئی نہ کوئی ایشو کھڑا کر دیا جاتا ہے۔

احمدی کمیونٹی کے سرکردہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قانون نے احمدیوں کو ٹارگٹ کرنے میں نئی داغ بیل ڈالی ہے۔ پاکستان میں احمدی کمیونٹی کے ترجمان سلیم الدین کا کہنا ہے،’’یہاں پاکستان میں احمدی ہونا جرم ہے‘‘۔

اسٹیٹ آف اسلام‘ کی مصنفہ سعدیہ طور کے مطابق،’’ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات کے انعقاد تک احمدی مخالف بیانیے میں اضافہ ہو گا۔‘‘ طور نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا،’’ پاکستان بھر میں احمدی مخالف جذبات بڑے پیمانے پر پائے جاتے ہیں۔ حتی کے اعتدال پسند سنی مسلک کے افراد بھی انہی خیالات کے حامل ہیں۔ اس لیے احمدی فرقے کے لوگوں کو قربانی کا بکرا آسانی سے بنایا جا سکتا ہے‘‘۔

DW/News Desk

3 Comments

  1. احمدی کو گالی دو،پاپولرووٹ ملے گا۔حکومت بناؤگے،مال کماؤگے۔
    مولانا طارق جمیل کے مطابق ہم کمزور ایمان والے کچے مسلمان ہیں۔آٹے میں نمک سے بھی کم احمدیوں(قادیانی/لاہوری) کے ڈر سے ساری قوم ،یکے بعد دیگرے ساری قومی اسمبلیاں،قانون ساز ادارے،حکومتی مشینری،ائمہ کرام،علمائے دین شرع متین دن رات اسی گردان میں مصروف ہیں۔بچاؤ بچاؤ قادیانیوں سے بچاؤ۔۔
    کیا خدا تعالیٰ کا محکم بیان کہ الیوم اکملت لکم دینکم (تمہارے لئےتمہارا دین مکمل ہوگیا)کافی ضمانت نہیں؟۔اب ڈر کس کا۔پروا ہی نہ کرو کسی قادیانیت کی۔خود ہی ان کا نام لے لے کر۔ان سے ڈرا ڈرا کے قوم کا وقت ضائع کرتے ہو اورقوم کو ہی نہیں پوری دنیا کو خود ہی اس طرف متوجہ کرتے ہو۔دنیاوالے بھی ہنستے ہونگے کہ پاکستانیوں کا ایمان اتنا کمزور ہے۔کافر قرار دے کر اور پاکستان کے بچے بچے کواحمدی کے کفر کا ادراک اور شعور عطا کر کے بھی اس اقلیت سے ہنوز لرزاں و ترسیداں ہے۔تبلیغ کرکے انہیں (سرکاری)مسلمان توتم بنانہیں سکے اب تک۔
    چندروز قبل ہی عالمی برادری نے یونیورسل پیریاڈک ریویو (یو پی آر) میں پاکستان کے وزیرخارجہ کو احمدیوں کے بارہ میں توجہ دلائی اور اس کے بعد پاکستان کی قومی اسمبلی نے کل ہی احمدیوں کے بارہ ایک اور امتیازی قراردادپاس کر لی !۔احمدی کے خوف اور ڈر سے ہکلائی اور بوکھلائی ہوئی قوم کیا کہنے تمہارے !۔

  2. Janab good comments. In Pakis ka jo haal he wo whole world ke samne he. They are worst people on the face of the earth. PAKI Establishment ne is country ko complete destroy kar dia he.

  3. اللہ معاف کرے
    عام طور پر مشہور ہے
    نمازی پرہیزگار رشوت نہ لینے اور انسان کو انسان سمجھنے ہر بار مدد کرنے والے کسی بھی با اخلاق شخص کا ذکر ہو تو لوگ کوئی تصدیق کئے بغیر 100%
    سمجھ جاتے کہ وہ احمدی ہی ہے۔
    کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پہ سیاست کرنے والوں دیکھاوا کرنے والوں میں سے کبھی کسی نے کسی کو مسلمان کیا ہو؟
    حکومتوں سے لے کر اسلامی گروہوں تک؟
    دنیا میں کہاں کہاں انکی زبان میں ترجمہ کر کے قرآن دیا ہو؟؟؟
    ھاں نفرت بانٹی۔ اللہ کے نام پہ قتل کئے۔حقوق چھینے۔ یا ہندئوں کی بچیاں زبردستی اغواہ کرکے شادی کی یا زیادتی کی۔
    سوائے عید کے کونسی نماز یا کچھ جمعہ پڑھتے مگر عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دن درود شریف یا اسوہ پر عمل کیا ہو؟
    بھنگڑا ڈال کے میٹھائیاں چاول کھا کہ بدہضمی کی ہوگی؟
    کچھ لوگوں نے سال میں دو تین دن ہی رکھے ہیں اپنے فرقہ کو پروموٹ کرنے یا اشتہار بازی کو۔۔۔۔
    احمدیوں نے دنیا کے 207 ممالک میں اسلام قرآن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کا دفاع کیا ہے
    دنیا کو بتایا کہ اصل اسلام امن ہے اور ہمیشہ نیک عملی اور عملی نمونہ /اخلاق سے اسلام پھیلا ہے۔
    گوگل پہ لکھو فاسٹیسٹ گروئنگ سیکٹ آف اسلام۔ جواب آئے گا احمدیہ
    لکھو موسٹ پیس فل سیکٹ ان اسلام تو احمدیہ ہی آئے گا۔
    اس وجہ سے سارے ملاں اللہ سے ڈرنے کی بجائے احمدیوں سے ڈرتے اور عوام کو طرح طرح کی چالیں سیکھاتے۔
    لوگ اپنے بڑوں سے پوچھیں یا احمدیوں سے قرب پا کر دیکھیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور مرتبہ میں احمدیوں سے بڑھ کے کسی کو نہ پائیں گے۔
    بانی احمدیہ کا عقیدہ انکی اپنی زبانی۔
    وہ پیشوا ھمادا جس سے ہے نور سادا”

    “نام اس کا ہے محمد دلبر میرا یہی ہے
    بس ملاں جو کہے اس میں ملاوٹ ہے۔
    آپ نے بچہ مدرسہ بھیجا ملاں نے زیادتی کی
    اور بات کرے تو گند بھی بول جائے
    اپنی روزی یا شہرت پہ توجہ دے پھر بھی آپ اس ریا کار ملاں کو سچا مانو

    ملک میں بدامنی بڑھے
    اور انسانیت کی تذلیل ہو
    کوئی اقلیت بھی محفوظ نہ ہو
    سیاست دان بھی یہی گر آزماتے۔
    مگر جو گر رسول کری صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کوڑا پھیکنے والی کو بھی اخلاق اور رحم دیکھایا۔
    سب کو معاف کیا کفار کے جنازوں کی بھی عزت کی۔ نہ کسی کے مذہب میں دخل دیا نہ زبردستی کسی کو مسلمان کیا۔
    قرآن کے مطابق
    لا اکر ہ فی دین
    کا عملی نمونہ دیکھایا
    انصاف کیا اور دشمنوں سے بھی انصاف کی تلقین کی۔
    صرف اللہ سے ڈرے۔
    کسی مذہب سے نہیں۔
    تو سارا پاکستان اسوہ کی بجائے ملاں کی عادت کیوں اپناتا ہے۔ اللہ سے ڈرنے کی بجائے احمدیوں سے کیوں ڈرتا ہے۔
    مسلمان بنو
    مسلمان بنو
    مسلمان بنو
    اور عمل ایسا ہو کہ لوگ آپ کا رنگ لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *