روز اول سے پاکستان اور نامعلوم

ڈاکٹر اکرام اللہ اکرام  

الباکستان کا خواب تو علامہ اقبال نے دیکھا۔  حقیقت میں مسلم لیگ کے بانیان میں کس نے کتنی  جیل کاٹی نامعلوم ۔اس تحریک میں مسلم لیگ کے کتنے رہنما شہید ہوئے نامعلوم کتنے کارکن شہید ہوئے نامعلوم اس تحریک میں پشتون بلوچ  سندھی سرائیکی اور پنجابیوں کی تعداد کتنی تھی نامعلوم۔

اچھا مملکت خداداد کے پہلے سپاہ سالار پشتون بلوچ سندھی سرائیکی اور پنجابی تهے نامعلوم 12 اگست 1947 کو فخر افغان باچا خان کے گرفتاری کے احکامات کس نے جاری کئے نامعلوم محمد علی جناح کو ٹی بی کی بیماری میں گرم علاقے کے بجائے ٹهنڈے علاقے زیارت میں بھیجنے کی تجویز کس معالج نے دی نامعلوم ۔لیاقت علی خان کے قاتل کو گولی کس نے ماری نامعلوم۔

بارہ12 اگست 1948 میں بابڑہ کے مقام پر پر امن خدائی خدمتگار تحریک کے کارکنوں پر کونسی گناہ کے جرم میں گولیوں کی بارش برسائی نامعلوم  خان شهید عبدالصمد خان اچکزئی کو 14سال سزا کونسی  جمہوری آئین کے تناظر میں  دی گئی نامعلوم ۔سائنس کالج کوئٹہ کے طالب علم ظریف شهید پر گولی کس نے چلائی نامعلوم ۔

صدارتی الیکشن میں  فاطمہ جناح کے مدمقابل امیدوار کو جتوانے کیلئے ووٹ کس نے دیئے نامعلوم ۔مادری زبان کے مطالبے پر  بنگالی طلباء پر گولی کس جرم کی سزا میں چلائی نامعلوم۔ ون یونٹ کون سے جمہوری اصولوں کے تحت بنا نامعلوم، نیب کے سربراہوں کو کن ثبوتوں کے بنیاد پر حیدرآباد سازش کیس بنایا نامعلوم۔ ملک دولخت کرنے والوں غداروں میں سے کسی کو پھانسی کی سزا سنائی نامعلوم۔

مری علاقے میں کس  طاقتور  دشمن کو مٹانے کیلئے بمباری کی گئی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کو رات کے اندھیرے میں بم کس نے پھینکا نا معلوم۔ منتخب وزیراعظم کو ملوث قتل قصوری کیس میں کن ٹھوس ثبوتوں اور گواہوں کے بنیاد پر پھانسی دی گئی نامعلوم۔ کن اسلامی اصولوں کے عین مطابق امریکی منشاء کیلئے  روس کی شکست کیلئے ایک اسلامی ملک افغانستان کو جہنم بنایا نامعلوم۔ پهر افغانستان کو پانچواں صوبہ بنانے کیلئے ڈاکٹر نجیب شہید سمیت ہزاروں افغانیوں  کے قاتلوں کو طالبانکہہ کر کونسے اسلام کی  خدمت ہے نا معلوم۔

سابق وزیر اعلیٰ  سفید ریش نواب اکبر خان بگٹی کو کس نے پہاڑوں پے مجبور کیا نا معلوم ۔نواب بگٹی سمت سینکڑوں بلوچوں کے قاتل کو کتنی سزا دی نا معلوم ۔کوئٹہ پشتون آباد پر حملے کر کے کیا پیغام دینا چاہتے تھے۔ کراچی 12 مئی بے گناہ پشتونوں اور وکلاء پر سر عام گولیاں کیوں اور کس لیے چلائی نامعلوم ۔اس کیس کو خود جسٹس چوہدری نے ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا نامعلوم۔

  بینظیر بھٹو کے قاتل کون تھے اور  کتنی سزا دی  نامعلوم ۔ ایک انتہائی محتاط علاقے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کیسے آئے نامعلوم۔ اسامہ کے مکان پر آپریشن کرنے والے ہیلی کاپٹروں کو آنے کی اجازت کس نے دی نامعلوم۔  ریمنڈڈیوس کے مقدمے میں تمام حوال پہنچانے کیلئے جاسوسی کس نے کی نامعلوم اور اسی جاسوس کو کتنی سزا دی  نامعلوم ۔

سوات  میں ایک ان پڑھ طالب گروہ کو ایف ایم ریڈیو سٹیشن کس نے بناکر دیا؟ اس ایف ایم ریڈیو کو کتنی بار بند کرنے کی کوشش کی گئی نامعلوم۔ اے این پی کے بلور صاحب میاں افتخار کے اکلوتے  بیٹے اور دیگر سینکڑوں کارکنوں کو کس نے شهید کیا  نا معلوم۔ سلمان تاثیر کے قتل کا فتویٰ کس مفتی نے دیا نامعلوم ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو کس راستے سے اور کیسے باڈر پار کیا  نامعلوم  قبائلی علاقوں میں گھروں کو کس نے مسمار کیا نامعلوم گھروں کے قیمتی دروازے قیمتی سامان اور دیواروں کے اینٹی کس نے چوری کئے نامعلوم۔ آپریشن میں ٹوٹل کتنے بڑے مشہور دہشت گرد مار گئے نامعلوم افغانستان سے آرمی پبلک سکول باچا خان یونیورسٹی پر حملے کرنے والے دہشت گرد باڈر سے کیسے گزرے نامعلوم ۔

اسلام آباد  بنی گالہ میں بیٹھے  منتخب وزیراعظم اور حکومت کے خلاف دھرنے کی شکل میں سازش کرنے والے کون تھے نامعلوم۔ مشال  کے جنازے کے وقت سیکورٹی اہلکار نے  ختم نبوت کے  بیج کس لئے اور کس کے حکم پر لگائے نامعلوم۔ مشال قتل کے اہم ملزم کس ایرپورٹ سے بیرون ملک گئے نامعلوم۔

کوئٹہ وکلاء  کے  قاتل باڈر سے لیکر کوئٹہ تک اتنے  سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں سے کیوں اور کیسے گزرے نامعلوم ایم پی اے مجید خان اچکزئی کے ایکسیڈنٹ کیس میں دہشت گردی کا دفعہ کس کے حکم پر ڈالا نامعلوم۔ منتخب وزیراعظم نواز شریف کو کیوں نااہل کیا گیا نامعلوم۔

درحقیقت یہ سب نا معلوم ہر پاکستانی کو  معلوم ہے مگر کہنے کیلئے صرف اور صرف محترم ملی مشر محمود خان اچکزئی   کی طرح ایمان اور جرات چاہیے جو کہ محترم مشر کو بانی تحریک خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے ورثے میں ملی ہیں۔

5 Comments

  1. بلوچستان میں پشتونوں کے ووٹوں سے ممبر اسمبلی بننے والے ایک پشتون قومی رہنما کی مبینہ طور پر اوور سپیڈنگ کرتی ہوئی لینڈ کروزر نے ایک بال بچے دارحاضر ڈیوٹی ٹریفک پولیس مین کوروند کرجان سے کیوں مارڈالا؟ نامعلوم۔ ابتدا میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آرکیوں درج کی تھی ؟ ۔نامعلوم ۔اس واقعہ کی ایف آئی آر کٹوانے کے لئے ملک کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارصاحب کوازخود سووموتونوٹس لینے پر کیوں مجبور ہونا پڑا؟نامعلوم۔ لینڈ کروزر کے مالک نے ٹریفک حادثہ میں اپنی گرفتاری کے حوالہ سے بلوچستان اسمبلی میں تحریک استقاق کیوں پیش کی؟ نامعلوم۔ شہید پولیس اہلکار کی بیوہ سے وقوعہ کے معاً بعد صلح نامہ کیوں کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی؟ نامعلوم۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹریفک حادثہ کا کیس عدالت میں جاکر کیوں ٹائی ہوا؟۔نامعلوم۔ شہید پولیس اہلکار کے بیٹے کو اس کے باپ کی زندگی میں ملازمت کی ضمانت کیوں کر فراہم نہ تھی؟۔نامعلوم۔ کوئی پشتون قومی مَشَر ان سوالوں کے جواب دینا ضروری کیوں نہیں سمجھتے؟ نامعلوم۔ صاف اور سیدھی سی بات ہے جب ہے ہی نامعلوم تو جواب کیسے دے سکتے ہیں۔ چھوڑیں اس قصہ کو۔ غلطی کی جو پوچھ بیٹھا،معاف کردیں۔

  2. اکرام اللہ says:

    سمجھ نہیں آتی کہ پنجابی پاکستان کے مامے کیوں بنتے ہیں؟شاید ان کا مفاد ہی اس سے وابستہ ہے۔۔۔۔
    پشتون قومی رہنما نے یقیناً غلطی کی ہے مگر جس طرح اس کا میڈیا میں چرچا کیا گیا ہے وہ غلط ہے۔ اور جس طرح آپ چرچا کر رہے ہیں وہ بھی انتہائی متعصب ہے۔
    جناب آدم صاحب آپ اور میڈیا بلوچستان
    میں غائب ہونے والے ہزاروں شہریوں پر کیوں نہیں بولتا۔ مسخ شدہ لاشوں پر کیوں خاموش ہیں؟ پاک فوج کی دہشت گرد ی پر کیوں خاموش ہیں؟ پاک فوج جب دہشت گردوں کی سرپرستی کرتی ہیں تو اس پر کیوں بولتی بند ہوجاتی ہے؟ جبکہ ایک پشتون سیاستدان کی غلط حرکت پر آپ کی زبان باہر نکل آتی ہے۔؟

  3. پیارے بھائی۔اول تو میں نے پاکستان کا کوئی ذکر ہی نہیں کیا،نہ ہی میں پنچاب کا رہائشی ہوں۔ہاں بحیثیت پاکستانی شہری پاکستان سے میرامفاد ضرور وابستہ ہے اس لئے کہ یہ ملک میری پہچان اور شناخت ہے۔۔ دوسرےیہ کہ
    میں تمام گمشدگیوں ،اغوا،ظلم وبربریت ۔نعشوں کے مسخ کئے جانے،کسی بھی قوم،مذہب یا فرقہ کے حقوق کی پامالی اور استحصال کی پرزور اور غیر مشروط مذمت کرتاہوں اور کرتا رہونگا۔
    میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو سے بھی کلی اتفاق کرتا ہوں۔پچھلے برس ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سرداری نظام بلوچستان کے مسئلے کی جڑ ہے۔،میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات کی خرابی کے زیادہ ذمہ دار ہم خود ہیں،بیرونی عناصر ہماری کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
    میں سردار عطأ اللہ مینگل صاحب کی عظمت کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے سن بہتر کی بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان میں سرداری نظام کے خاتمہ کی قرارداد پیش کی تھی۔
    ایک سویلین منتخب وزیراعظم (بھٹو) نے بلوچستان کی اسمبلی توڑ کر ملٹری آپریشن شروع کروایا جسے مبینہ طور پر ایک پنچابی فوجی جنرل (ضیاالحق) نے برسراقتدارآکر ختم کروایا۔
    اگر آپ کے پاس شواہد اور ثبوت ہیں کہ پاک فوج دہشتگرد ہے یا دہشتگردوں کی سرپرستی کرتی ہے تووہ ثبوت ہر فورم پر(اخبار، ٹی وی سے لیکرصدر پاکستان ،سپریم کورٹ اورعالمی عدالت انصاف تک کو) فراہم کرکے بھی دیں۔آپ کا بیحد شکریہ۔

  4. اکرام اللہ says:

    یہ پنجابیوں کی نفسیات میں ہے کہ وہ پنجابی ہوتے ہوئے اپنے اپ کو پاکستانی کہتے ہیں، وگرنہ کوئی سندھی بلوچی یا پٹھان اپنے آپ کو فخریہ طور پر پاکستانی نہیں کہلاتا۔۔۔۔
    ہر “محب وطن” پاکستانی کو ایسٹیبلشمنٹ کے حامی سیاستدان کا بیان ہی درست معلوم ہوتا ہے۔
    یہی وجہ ہے کہ آپ کو پاک فوج کی نہ ہی دہشت گردی نظر آتی ہے اور نہ ہی دہشت گردوں کی حمایت۔۔۔۔
    خوش رہیے جناب
    آپ سے بحث تووقت کا ضیاع ہی ہو گا۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *